ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال کے ڈی وائی ایس پی کے طور پر ہواویلنٹائن ڈیسوزا کا تبادلہ

بنٹوال کے ڈی وائی ایس پی کے طور پر ہواویلنٹائن ڈیسوزا کا تبادلہ

Sun, 05 Jan 2020 11:19:38    S.O. News Service

بنٹوال 5/جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل میں ڈی وائی ایس کے طور پر خدمات انجام دینے اور عوام میں اپنی مقبولیت بنانے والے ویلنٹائن ڈیسوزا کا تقرر اب بنٹوال کے ڈی وائی ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے۔

ویلنٹائن ڈیسوزا نے محکمہ پولیس میں اپنی خدمات کا سلسلہ بطور سب انسپکٹر 1994میں شروع کیا تھا۔منگلورومضافاتی پولیس اسٹیشن میں اپنی پروبیشنری خدمات کے بعد انہوں نے ہوناور، بھٹکل، اڈپی، بنٹوال، کنداپور، ڈی سی آر بی چکمگلورو، پانمبور، کارکلا اور سی سی بی منگلورو میں خدمات انجام دی ہیں۔گزشتہ سال انہیں بہترین خدمات کے لئے صدر ہند کی جانب سے تمغہ سے بھی نوازا گیا تھا۔اپنی عوام دوست شخصیت کی وجہ سے وہ ہر جگہ ایک مقبول عام آفیسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ا نہوں نے ایک بہترین باڈی بلڈر کے طور پر بھی اپنا لوہا منوایا ہے اور درجنوں میڈل جیتے ہیں۔دوران تعلیم میسورو یونیورسٹی سے بھی انہوں نے 1997اور1999میں گولڈ میڈلس جیتے تھے۔


Share: